بر لن ( نیٹ نیوز ) جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جسے پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ہے ۔قبل ازیں ہالے پولیس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں سے باہر نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے ۔ سرچ آپریشن کے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ مرکزی دروازے پر سکیو رٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل ہونے میں ناکام رہا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔