لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ لاہور کی منی پیٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے جان محمد روڈ نواب ٹاؤن رائیونڈ اور کھارک نالہ کا دورہ کیا۔کارروائی کے دوران4غیرقانونی مشینوں کو ضبط کر لیااور4منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔ 2افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔