اسلام آباد ( نیٹ نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا، جلد ہی نشان عبرت بھی بنے گا۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جابر اور فسطائی قوتوں کو للکارنا ہی حسینیت ہے ۔ مودی سرکار کو نہتے زخمی عزاداروں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کے نشان عبرت بننے کا وقت دور نہیں ۔ اپنے شوہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے کچھ پتا نہیں چل رہا، ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے پریشان ہوں۔