واشنگٹن(کے پی آئی) امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا ئی امور بارے نامور امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورہ لداخ میں کی گئی تقریر کو خوبی کے لحاظ سے کمزور قرار دے دیا، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مودی نے لداخ میں نمو کے مقام پر اگلے مورچوں پر فوجیوں سے خطاب کیا تھا، مائیکل کوگلمین نے کہا بیانئے اور سیاسی مقاصد کے اعتبار سے مودی کی لداخ کی تقریر خاصی زوردار، لیکن خوبی کے لحاظ سے کمزور تھی، اپنی ٹوئیٹ میں کوگلمین نے کہا واضح طور پر مودی کے خطاب کا مقصدحوصلہ افزائی کرنا ہے ، اس ضمن میں انھوں نے ہمالیہ سے اونچے محاورے کے استعمال کا حوالہ دیا جو چین پاکستان بیانئے کا چربہ ہے ۔