لاہور (شوبز ڈیسک) TECNO Mobile کی جانب سے اپنے نئے برانڈ ایمبیسیڈرکا اعلان کر دیا گیا ہے ۔مہوش حیات TECNO موبائل کی نئی برانڈ ایمبیسیڈرہونگی ۔ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ جس میں Camon 15 کی لانچ تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔پاکستان میں 24مارچ کولانچ کیا جائیگا ،جس کی لائیو کوریج پاکستان کے نامور ٹی وی چینل پر نشر ہوگی۔ مہوش حیات نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہیں۔ حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے مہوش حیات کو تغمہ امتیاز سے بھی نوازہ گیا ۔ صارفین 24مارچ کو TECNO Mobile کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ TECNO Mobile پاکستان کے جنرل منیجر Creek Ma اپنے نئے ماڈل کے لانچ کیلئے مہوش حیات کے اشتراک کو مثبت قرار دیا۔