فیصل آباد(سٹی رپورٹر) اعلیٰ دینی خدمات پر حکومت پاکستان نے ممتاز عالم دین اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ، 14 اگست کو تقریب میں صدر مملکت مولانا طارق جمیل کو تمغہ سے نوازیں گے ، مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کی تبلیغ کے کام میں کئی دہائیاں صرف کی ہیں اور اس سلسلے میں وہ بیسیوں ممالک کے متعدد بار دورے کر چکے ہیں ۔