نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منفی سوچ اور غلط فیصلوں نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کر کھڑا کردیا، عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے بھارتی معیشت کی ریٹنگ کو منفی قرار دے دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے مودی سرکاری معیشت کو غلط سمت میں لے جارہی ہے جس سے بھارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،موجودہ حالات میں خسارے اور قرضوں میں اضافہ ہو گا، موڈیز کی رپورٹ کے آتے ہی بھارتی روپیہ اور سٹاک مارکیٹ تیزی سے گرنا شروع ہوگئے ۔ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ 40 پیسے کمی کے بعد ایک سال کی کم ترین سطح 71 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، اس طرح آج کے روز بھارتی روپیہ ایشیاء کی بدترین پرفارمنس دکھانے والی کرنسی رہی۔