لاہور( میاں رؤف)مو ٹر وے پو لیس میں جونیئر پٹرول آفیسرزکیلئے کامیاب امیدواروں کے بجائے مبینہ سفارشیوں کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہو ا ہے ۔با وثو ق ذرا ئع کے مطا بق چند روز قبل مو ٹر وے محکمہ میں جو نیئر آفیسرز کی بھر تی کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں 892 سیٹوں کیلئے ہزاروں امیداروں نے در خواستیں دیں ۔ مو ٹر وے پو لیس کی جا نب سے ایک نجی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے 854 امیدواروں کو بھرتی کر لیا گیا۔نجی ٹیسٹنگ سروس کے تحریری امتحان میں امیدواروں نے 60 نمبروں کیلئے امتحان دیا۔تحریری امتحان میں جن امیدواروں نے 70 سے 80 فیصد نمبر حاصل کئے انکو انٹرویوکیلئے نہیں بلایاگیا۔الٹا مبینہ طو ر پر تحریری امتحان میں فیل ہونیوالے سفا رشیو ں کو خوش کر نے کیلئے جونیئرپٹرول آفیسربھر تی کرلیا گیا۔جس پر 70 سے 80 فیصدنمبر حا صل کر نیوالے امیدواروں نے تشویش کا اظہا ر کیا اور مو ٹر وے پو لیس کی اس نا انصا فی پر عدالت میں جا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تر جما ن مو ٹر وے پو لیس کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کیلئے لسٹ ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوئی ہے ۔فائنل لسٹ سے متعلق بہت سی شکایات آرہی ہیں،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،اگربدعنوانی یا کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔