کینبرا(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کی آرتھر بھی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں دھواں دار بلے بازی کر کے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے افتخار احمد کے مداح بن گئے ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ افتخار احمد پاکستان کیلئے سب سے مثبت کھلاڑی ثابت ہوئے ۔ پاکستان بہت عرصے سے ایسے پاور ہٹرز کی تلاش میں ہے جو میچ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔