کراچی(سپورٹس ڈیسک)لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ لیں۔ اس موقع پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سابق کرکٹر جاوید میاں داد کوسالگرہ کی مبارک باد دی۔جاوید میانداد 12 جون 1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے ، عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین کا دور 1975ء سے لے کر 1996ء پر محیط ہے ‘ وہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ۔ انہوں نے انیس سو چھیاسی میں شارجہ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ، بھارت کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میچ میں آخری بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔انہوں نے 1976 میں پہلا میچ کھیلا۔