لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) لاہور کی سیشن عدالت نے میشاء شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہتک عزت کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت میں علی ظفر کے منیجر نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کیساتھ گزشتہ دس سال سے کام کر رہا ہوں ، انکے کردار کے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں دیکھی ۔