لاہور (شوبز ڈیسک) نامورکامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے رب سے گڑگڑاکراپنے گناہوں کی معافی طلب کرناہوگی، ایسے وقت میں جب لوگوں کی مددکرنی چاہیے بعض عناضر ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی کے ذریعے مشکلات میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکرنے کہاکہ امت مسلمہ خدا کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں کہ اے اﷲ ہم تیری ناراضی سے توبہ کرتے ہیں ، ہمارے کمزور کندھے اس آزمائش کابوجھ نہیں اٹھا سکتے ،ہماری حالت پر رحم فرما دیجیے اور ہمارے گناہ بخش دیجیے ۔ افتخار ٹھاکرنے کہاکہ یہی موقع ہے کہ ہم اپنے انفرادی اوراجتماعی اعمال کا بغورجائزہ لیں اور اپنا احتساب کریں ۔ افتخار ٹھاکرنے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھی بعض عناصر عقل کے اندھے ہیں اور انہوں نے اس وبا کو بھی اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے لیکن خدا کی پکڑبہت سخت ہے اس لئے ہمیں توبہ کرنی چاہیے اور ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کی مشکلات کا سبب نہیں بننا چاہیے