اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو قومی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو علاقائی اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔