شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی کے رکن وممتاز سماجی کارکن چودھری عثمان پرویز گوندل نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور انکے وفقاء نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیا ان کی یہ قربانی تاقیامت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے یوم عاشور ہمیں خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنیکا درس دیتا ہے تودوسری طرف ہمارے اندر جذبہ ایثار ،قربانی ،رواداری،صبر ،تحمل ،برداشت بھی پیدا کرتا ہے امن وامان کو برقرار رکھنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے دشمن ہمیں آپس میں لڑوانے اور تقسیم کرنیکی سازشیں کررہا ہے جسے قومی اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنایا جاسکتا ہے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں چودھری عثمان پرویز گوندل نے کہاکہ ضلع امن کمیٹی کے تمام ارکان یوم عاشور کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیساتھ مکمل تعاون کرینگے تاکہ اس قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ شہداء کربلا کی قربانی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کریں اسی میں ہماری دنیاوی وآخروی زندگی کی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔