لاہور (کر ائم رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے شہرکے مختلف علاقوں سے ملنے والی 5 نامعلوم لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر تدفین کردی، نا معلوم لاشیں تھانہ لوئر مال، تھانہ باٹا پور، تھانہ شاہدرہ ٹاؤن، تھانہ شیرا کوٹ اور تھانہ رائیونڈ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد سے امانتاً دفنا دیا گیا ہے ۔