لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) نیب نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منیلانڈرنگ کی تحقیقات کاآغاز کردیا۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں کروڑوں روپے کی متعدد ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز) کی نشاندہی کی گئی ہے جو شریف خاندان اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جن میں مریم نواز بھی شامل ہیں۔ پیشرفت سے آگاہ ذرائع نے بتایا نیب مریم نواز کو ایک سوالنامہ بھیجے گا۔ جب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کی گئیں تو چوہدری شوگر ملز کے مالکان کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہدبھی سامنے آئے ۔