لاہور،کراچی ،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ،وقائع نگارخصوصی) حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور کوافسر بکار خاص جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب تعینات کر دیا ۔دوسری طرف ملک بھر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران اور عملہ کے تاریخ ساز تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ، 1650 اہلکاروں اور گریڈ 16کی 180 پوسٹ کے 1568 افسران کو ملک بھر میں تبدیل کردیا گیا جبکہ گریڈ 17 سے 21 گریڈ کے 84 افسران کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق تبادلوں کے نتیجے میں طورخم کوریڈور کو آپریشنل کر دیا گیا جو 24 گھنٹے کھلا رہا کرے گا جو تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) زاہد لطیف مرزا ہلال امتیاز ملٹری کو سیکرٹری دفاعی پیداوار،ممبر سی ڈی اے کیپٹن( ر) اسداﷲ کو ایڈیشنل سیکرٹری غربت کا خاتمہ و معاشرتی تحفظ ڈویژن تعینات کر دیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا کی 10 یوم رخصت منظور ی کا این او سی جاری ، ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ساجد بلوچ کو جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن مقرر ،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے عاصم ایوب کو ڈائریکٹر سرمایہ کاری بورڈ ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے عامر عقیق خان کی 21 مئی 2019 سے گریڈ 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ عامر عقیق خان بدستور پنجاب میں خدمات سر انجام دیں گے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عثمان خالد کی خدمات سندھ سے پنجاب کے حوالے جبکہ پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 17 کی سدرہ انور کی خدمات ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے حوالے کر دی گئیں۔