لاہور ( سپیشل رپورٹر ) نشتر کالونی کے علاقہ بنکرز کالونی میں جائیداد تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان نے والدہ، بھائی اور بھابی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، بشیر احمد کے بیٹے محمد علی نے والدہ گلشن بی بی،بھائی حماد احمد اور بھابی لبنٰی کو قتل کیا، پولیس اور فرانزک عملہ نے شواہد اکٹھے کرلئے ، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ، واقعہ کے بعد مقتولین کے رشتہ دار گھر پہنچ گئے اور دھاڑیں مار کر روتے رہے ، تہرے قتل کی اطلاع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی، سفاک علی نے تلخ کلامی پر طیش میں آکر پہلے اپنے بھائی حمادکی ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کیا ، پھر اپنی والدہ گلشن بی بی کواسکے کمرے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم کی بھابی اپنے خاوند کو ہسپتال لے جانا چاہتی تھی اور شوہر کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر رہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں کو مار دیا، ملزم والد کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا ، والد اور بھائی حماد کے بچوں نے کمرے میں چھپ کر جانیں بچائیں، علی گھر سے اپنی گاڑی میں فرار ہوگیا، پولیس نے کہا ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ، جائے وقوعہ پر ہر طرف خون بکھرا پڑا تھا۔ کاہنہ سے 22 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوگئی، صوئے آصل کے قریب سڑک کنارے نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں،شبہ ہے نامعلوم ملزمان نے مقتول کو کو کسی اور جگہ قتل کرکے نعش سڑک کنارے پھینک دی ۔