لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں 28 سالہ شخص کا اقدام خودکشی، متاثرہ شخص کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی سعد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔