پشاور(92نیوزنیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی ہدایت پر نیشنل گیمز کیلئے موبائل ہسپتال قیوم سٹیڈیم پہنچا دیا گیاہے ،موبائل ہسپتال ریسکیو 1122کے تعاون سے مہیا کیاگیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ہسپتال میں جدید آلات نصب کئے گئے ہیں،موبائل ہسپتال نیشنل گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو علاج کیلئے قیوم سٹیڈیم میں موجود رہے گا،موبائل ہسپتال میں بیک وقت 17 مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔