نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف دور میں نریندر مودی ایسے پاکستان آیا جیسے اس کے باپ کا گھر ہو لیکن عمران خان نے اس کے طیارے کو پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت نہ دیکر کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف امریکہ کے رہنما ندیم یوسف ایڈووکیٹ اور ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین چودھری عطا محی الدین سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا 27 ستمبر کو عمران خان کی تقریر بھی یادگار ہو گی اور نریندر مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی تاریخ رقم کریں گے ۔ پاکستان میں معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔ پاکستان اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہا ہے اور انشاء اللہ ہم ضرور سُرخرو ہونگے ۔