لاہور(کرائم رپورٹر)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کھانے کا شیڈول کوٹ لکھپت جیل حکام کو موصول ہو گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ناشتے میں روز چار مختلف قسم کے پھل، جوس اور لسی دی جائے گئی۔ ہفتہ وار شیڈول کے مطابق نواز شریف کو سوموار کو آڑو اور سیب ،منگل کو فروٹ سلاد،بدھ کو جوس، جمعرات کو پائین ایپل،جمعہ کو آلوبخارہ، خوبانی وغیرہ دی جائیگی۔قائد ن لیگ کودوپہر کے کھانے میں گوشت اور سبزی مکس جبکہ رات کے کھانے میں گوشت ، مٹن قیمہ، دیسی مرغی اورسادہ روٹی کے ساتھ دی جائے گی۔ جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق معمول کی ادویات لے رہے ہیں جبکہ ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے ،ڈاکٹروں نے نوازشریف کو پھل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نوازشریف بیرک کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر صبح شام آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔