لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف کیوریٹر آغا زاہدنے کہا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کیلئے معیاری پچز تیار کی جارہی ہیں۔ نئے ڈومیسٹک سیزن کیلئے پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے پچز کے معیار کی بہتری کو ترجیح دے رکھی ہے ۔ ہم گراؤنڈز کی تیاری میں گرم موسم کے گھاس کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی بعد کوئٹہ میں ڈومیسٹک میچ کے کامیاب انعقاد کی امید ہے ۔