اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کی تمنا لے کر سیالکوٹ سے آیا 25 سالہ نوجوان آزادی مارچ کی جلسہ گاہ کے قریب موجود موبائل ٹاور پر چڑھ گیا ۔ جمعہ کے روز سیالکوٹ کے ایک رہائشی کاشف مرزا نے آزادی مارچ کے جلسہ کے قریب موبائل ٹاور پر چڑھ کر مطالبہ کیا کہ اس کو وزیر اعظم سے ملوایا جائے ، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے نوجوان سے ملنے کی وجہ دریافت کی گئی تو اس نے کہا کہ وہ بے روزگار ہے اسے نوکری چاہئے اور اس کے علاقے میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کرائی جائے ۔ نوجوان کو ریسکیو کر کے ٹاور سے اتارا گیا اور زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔