لاہور(سپورٹس رپورٹر) چھتسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 28 نومبرسے 8 دسمبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں منعقد ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس چیمپئن شپ میں تمام صوبائی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں یکم جنوری 1999 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو نااہل کرنے کافیصلہ کیا ٹیسٹ کے بعد جائیگا۔