نیپئر(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا ۔ شیڈو ل کے مطابق چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی کھیلا جائیگا۔