اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں میں اپیل دائر کرنے کی آئینی مدت میں چھوٹ دیدی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کو فریقین میں سے کسی ایک فریق کی عدم موجودگی کی صورت میں یک طرفہ کارروائی نہ کرنے اور عدم پیروی پر مقدمات خارج نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اقدام اسلام آباد بار کونسل اور صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے ۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائی کورٹ اعجاز احمد نے آفس آرڈر جاری کر دیا۔