اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج کی ادائیگی بخیر و عافیت مکمل ہونے پر تمام حجاج کرام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بیان میں کہا بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین پرنس محمد بن سلمان، وزارت داخلہ و حج، گورنر مکہ کا شکر گزار ہوں، اس سال منی ٰو عرفات میں سہولیات کیلئے 47 مکاتب کا انتخاب کیا گیا، دو مکاتب کے بارے میں شکایات ملنے پر فوری ازالہ کیا گیا۔پیرنور الحق قادری نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی عناصر نے 2 مکاتب کے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو حقیقت کے منافی ہے اس سال 72 بیمار عازمین حج کو ایمبولینس پر حج اور طواف زیارت کی سہولیات مہیا کی گئیں۔