لاہور( نیٹ نیوز) بھارتی اداکار اور بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سیاستدان سنی دیول نے کہاہے کہ پاکستان ان کا علاقہ اور ان کا گھر ہے اور اگر وہ وہاں نہیں جائیں گے تو اور کون جائے گا۔بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بی جے پی کے ایم پی سنی دیول کا کہنا ہے کرتارپور راہداری کھولے جانے کے موقع پر افتتاحی تقریب میں شرکت کروں گا۔یاد رہے کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے صرف سنی دیول ہی نہیں پہنچ رہے بلکہ بھارت کی کئی جانی مانی شخصیات بھی اس تقریب کا حصہ ہیں جن میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہوں گے ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور وزراء ہردیپ پوری اور ہرسمرت کاؤر بادل بھی میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔