لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر شاداب خان کے بحالی پروگرام میں بہتری آئی ہے ۔قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان کے بحالی پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہوگیا۔پہلے فیز میں ڈاکٹرزنے شاداب خان کوچار ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا ۔ڈاکٹرز نے شاداب خان کو انجری بحالی کے لیے مزیدکچھ ایکسرسائز بھی بتائی تھیں ۔شاداب خان آئندہ ایک دو روز میں پی سی بی میڈیکل پینل کو رپورٹ کریں گے ۔شاداب خان کی انجری کا سکین کروایا جائے گا۔سکین کی رپورٹ آنے کے بعد لیگ سپنر آل راونڈر کا بحالی پروگرام آگے بڑھایا جائے گا۔ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔شاداب خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔ شاداب خان نے ہلکی پھلکی واک شروع کردی ہے ۔