لاہور(بابر علی) واسا لاہور نے گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری سے رونما ہو نے والے حادثات کی روک تھام کے لئے آزمائشی طور پر فائبر ڈھکن لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے عملی اقدامات کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کی جانب سے آزمائشی بنیاد وں پر فائبر اور پلاسٹک سے بنے ڈھکن جلد لگائے جائیں گے ۔ اس مد میں شہر میں واسا کی 34سب ڈویژنز کو مجموعی طور پر 680ڈھکن فراہم کیے جائیں گے ، فی سب ڈویژن 20ڈھکن لگا کر پائلٹ پراجیکٹ کی جائزہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔ فائبر اور پلاسٹک سے بنے ا ن ڈھکنوں کے بارے میں واسا حکام دعویٰ ہے کہ ان کی سکریپ ویلیو زیرو ہو نے کی وجہ سے چوری ہونے کے خدشات انتہائی کم ہیں اور گٹروں کے ڈھکن نہ ہو نے سے پیش آنے والے حادثات میں نمایاں کمی واقعہ ہو گی۔ منصوبہ کی منظوری دی جا چکی ہے ، ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہو نے کے بعد اکتوبر میں یہ ڈھکن آزمائشی طور پر لگائے جا ئیں گے ۔ پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہوا تو اگلے مرحلے میں شہر بھر میں اس قسم کے ڈھکن لگائے جائیں گے ۔