لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آر ٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ ’’وائس آف الحمرا‘‘ کی کامیابی کے بعد ’’وائس آف پنجاب‘‘ کا انعقاد کیاجا ئے گا،الحمرا کے پلیٹ فارم سے نوجوان گلوکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی،فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے ’’وائس آف الحمرا‘‘ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’وائس آف الحمرا‘‘ کے مقابلے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے کہ نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ وائس آف الحمرا ‘‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گلوکارہ سمیعہ گوہر کو 50ہزار روپے ،دوسرے نمبر پرآنے والے نذر عباس اور غیاث حیدر کو 25ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن پانے والی گلوکارہ عائشہ افضال کو 20ہزار روپے اور تعریفی اسناد پیش کیں گئیں۔