شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بین المذاہب ہم آہنگی واتحاد بین المسلمین کونسل کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین جالندھری کربلائی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق وباطل قوتوں میں فرق کوواضح کرتا ہے ، حضرت امام حسین ؓ نے حق سچ کے پرچم کی سربلندی کے لئے باطل قوت کے سامنے جھکنے کی بجائے گردن کٹواکراپنے خون کی آبیاری سے اسلام اورمسلمانوں کے کئے راہ حق متعین کردی، محرم الحرام میں جس اخوت ورواداری کامظاہرہ کیا جاتا ہے اس کوپوراسال عمل کرنے سے ارض پاک میں امن وامان کی صورت بہترہوسکتی ہے کیونکہ اسلام کی تاریخ ہی اخوت، محبت ورواداری کادرس دیتی ہے ، واقعہ کربلا نے ثابت کردیا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق اصل طاقت ہے اصلاح معاشرہ کیلئے امام عالی مقام کی بے مثل قربانیاں صبح قیامت تک یاد رکھی جائیں گی امام پاک مشعل نور ہیں، جن سے دنیا ہمیشہ رہنمائی لیتی اور سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی۔