جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سینچورین انگلینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ انگلش ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی جبکہ آسٹریلوی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔