پیرس (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ نمبرایک نواک جوکووچ شکست کے بعد مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔فرانس میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں جوکووچ کامقابلہ برطانیہ کے ایوان سے ہوا، جوکووچ شروعات سے ہی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے ، ایوان نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور ورلڈ نمبر ون کو ایونٹ سے آئوٹ کر دیا۔انہوں نے جوکووچ کوچھ چار اورسات پانچ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔