اسلام آباد(سید نوید جمال)وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ماتحت اداروں سے فیڈرل سروسز ٹربیونل میں زیر التوا مقدمات اور ٹربیونل کے فیصلوں سے متعلق عملدرآمدکی تفصیلات طلب کرلی ہیں، حکومت نے مذکورہ معاملے پرمتعلقہ افسران کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت سرکاری اداروں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں کی ہٹ دھرمی ،فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلوں پر عدم عملدرآمد،زیر سماعت ہزاروں اپیلوں پر جوابات میں جان بوجھ کرتاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ٹربیونل کے احکامات پر بروقت عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔