اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وکلاء ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیر قانون نے سپریم کورٹ کی وکلاء کمیونٹی کے ہائوسنگ پروجیکٹ کے معاملے پر سخت نوٹس لیا۔ وکلاء ایکشن کمیٹی نے کہاکہ ہائوسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، معاملہ 3 سال سے رکا ہوا ہے ،وکلاء کے مطلوبہ رقم جمع کروانے کے باوجود وفاقی حکومت کی ہاوسنگ فاؤنڈیشن کو آج تک زمین کا قبضہ نہیں ملا، پاکستان بھر کے وکلاء کو اس وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،بیرسٹر فروغ نسیم نے معاملے پر چیف کمشنر کو طلب کر لیا۔ وزیر قانون نے معاملات جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔