لاہور( سپورٹس رپورٹر) 17 ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ٹاؤن شپ وائٹس نے حریف فاران جمخانہ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔ ٹاؤن شپ وائٹس گراؤنڈ میں فاران جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 158رنز بنائے ۔ ٹاؤن شپ وائٹس نے مطلوبہ ہدف 29.5 اووروں میں159 رنزبنا کر حاصل کر لیا۔ محمد یاسین نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔