اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ا جلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائے گا ۔اجلاس میں وزیراعظم اوروزیر خارجہ کابینہ کو دورہ چین پراعتماد میں لیں گے ۔ مشیر خزانہ اورمشیر تجارت پاک چین معاہدوں پر بریفنگ دیں گے ۔وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔پٹرولیم، پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آف شور ڈرلنگ کے لئے مشینری در آمدپر اضافی ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری کا امکان ہے ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔