واشنگٹن (این این آئی ) امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کی کمپنی میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے 51 سالہ شخص کو گزشتہ دنوں کمپنی سے نکالا گیا تھا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش بھی کررہی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور اسکولز بھی بند کرا دیئے گئے ۔ واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے , رواں برس امریکہ میں فائرنگ کے 40 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 75 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاع ہے ۔