لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد تاحال مکمل فٹ نہ ہوسکے ۔ کامران اکمل پی ایس ایل فائیو پلے آف میچ میں بھی ھصہ نہیں لے سکے تھے ۔ وکٹ کیپر قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے ۔کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر علی شان کو چوتھے مرحلے کا میچ کھلایا جائے گا۔کامران اکمل کا سری لنکن لیگ سے بھی معاہدہ ہے اورآئندہ ہفتے کامران اکمل کی سری لنکا روانگی متوقع ہے ۔ سری لنکا جانے کی صورت میں کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔