میلبورن ( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 21 فروری سے ہوگا،ایونٹ میں حصہ لینے والی دس ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔21 فروری سے ہونیوالے ایونٹ کیلئے تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل رنگارنگ فوٹو اور میڈیا سیشن ٹارونگازو میں ہوا۔10ٹیموں کی کپتانوں نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا اور روایتی انداز میں جانوروں کیساتھ تصاویر بنوائیں۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان آسٹریلیا ہے ۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایونٹ کے گروپ بی میں شامل ہے جو 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔