لندن (سپورٹس ڈیسک) ویمن ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تین روزہ ٹور میچ آج سے مالبرو میں شروع ہوگا۔ واحد ٹیسٹ میچ 18 سے 21 جولائی تک ٹونٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو چلمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔