ریاض (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں کی سمت داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سعودی رائل ایئر ڈیفنس نے ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک دیا۔المالکی نے کہا کہ صنعا بیلسٹک میزائل جمع کرنے اور داغے جانے کا گڑھ بن گیایہ میزائل دانستہ اور منظم طور پر داغے گئے جن کا مقصد مملکت کے شہروں اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ یمنی دارالحکومت صنعاء بیلسٹک میزائلوں کو اکٹھا کرنے اور ان کو مملکت کی اراضی کی جانب داغے جانے کا گڑھ بن چکا ہے ۔یمن کی آئینی حکومت نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی آگ کو مزیدبھڑکانا چاہتا ہے ۔