مکرمی !پاکستان کا شمار پانی کی قلت کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پرہے۔ پانی کاضیاع ، آبادی کی تیز رفتار ترقی ، ملک میں ڈیموں کی کمی ، پانی کے نظام کے لئے مہنگے اور نامناسب طریقوں کی وجہ سے پاکستان میں واٹر ایمرجنسی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ اس ایمرجنسی کے حل کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ افسر شاہی اور حکومت کو پانی کی کمی کو دور کرنے ، نئے چھوٹے ڈیموں کی ترقی ، درختوں کی افزائش ، پانی کے استعمال میں احتیاط کے لیے ذہن سازی کرنا ہو گی تاکہ پا نی کے بے دریغ استعمال کے انسدادکے لیے انتظامات کیے جا سکیں۔(انوشے نعیم ، کراچی)