اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ای سی سی کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام گیس سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں میں میں قطر سے درآمد شدہ گیس کے استعمال کی مقدار میں کسی قسم کی کمی بیشی کمپنی کی نج کاری کے عمل پر اثر اندز نہیں ہو گی ۔ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام گیس سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں میں میں قطر سے درآمد شدہ گیس کے استعمال کی مقدار میں کسی قسم کی کمی بیشی کمپنی کی نج کاری کے عمل پر اثر اندز نہیں ہو گی ، کارخانوں کو گنجائش کے مطابق پیداواری صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے بجلی کی فروخت کے معاہدے کے تحت2025 تک طے شدہ کیپسٹی پے منٹ کی ادائیگی کی ضمانت دستیاب رہے گی، قطر سے درآمد گیس کو بجلی کے کارخانوں کے علاوہ معیشت کے دیگر شعبوں میں استعمال کرنے کے حوالے سے ای سی سی کے اگلے اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔