نیو یارک (آن لائن) سوڈان کے شمالی ضلع دارفر کے علاقے کبکبیا میں پاکستانی امن فوج کے دستے نے مقامی بچوں کے لئے پارک کی تعمیر مکمل کر لی۔ پارک کا افتتاح مشن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ نگونڈی نے کیا۔ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز سے جاری پیغام کے مطابق یہ مقامی علاقے میں بننے والا پہلا پارک ہے جسے اقوام متحدہ، افریقن یونین مشن کے تحت وہاں موجود پاک فوج کی آٹھویں بٹالین کے جوانوں نے تعمیر کیا ہے ۔ پیغام کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے اس بات کا ادراک کیا تھاکہ علاقے میں بچوں کے لئے تفریحی سہولیات موجود نہیں۔ پارک کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل نگونڈی نے پاکستانی امن دستے کے اس اقدام کو سراہا۔