کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سے کھجور کی ایکسپورٹ بڑھانے اور نئی مارکیٹیں تلاش کرنے کیلئے پاکستان ہارٹی کلچرڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے جدوجہد شروع کردی ہے اور کمپنی کی سربراہی میں کھجور ایکسپورٹرزکا ایک وفد ترکی روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھجور کی نئی مارکیٹ میں قابل ذکر شیئرحاصل کرنے کیلئے پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کا ایک وفدکھجور ایکسپورٹرزکے ہمرہ گزشتہ صبح ترکی روانہ ہوگیا۔ وفدمیں معروف کھجور ایکسپورٹر اور ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر شبنم ظفر، ایم انیس حاجی،نندلال،مجیداﷲ میمن اور دیگر شامل ہیں۔ ترکی وفد میں معروف کھجور ایکسپورٹر شبنم ظفر نے بتایا کہ اگر ترکی کی مارکیٹ پر توجہ دی جائے توپاکستانی کھجور کے ایکسپورٹرز ترکی کی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ شیئرحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔