لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن کراچی میں منعقد ہوئے جس میں ایگزیکٹو کونسل کے 12 ممبران منتخب کئے گئے جن میں دو مخصوص نشستوں پر خواتین کو منتخب کیا گیا ہے ۔ انتخابات کیلئے 26 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے 14 افراد نے کاغذات واپس لے لئے ۔منتخب افراد میں شیخ امجد رشید، چیئر مین سی ای او آئیق ایم جی سی گروپ،عرفان ملک ،مومنہ درید ہم فلمز،حسن ضیا ماسٹر مائنڈ فلمز ، خالد علی کریو فلمز، وجاہت روف شوکیس فلمز، سرمد سلطان کھوسٹ، سنگیتا مہتاب فلمز، چوہدری ذوالفقار ویٹرن فلمز، محمد اسلم المعراج فلمز، ملک یونس خان فلمز اور عزیز جہانگیری شامل ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں سے ابھی ایک نام سامنے آیا ہے اور وہ ہے فضا علی میرزا فلم والا پکچرز کا۔ایسوسی ایشن کے چیئر مین اور وائس چیئرمین کا اعلان 20 ستمبر کو کیا جائیگا لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں امجد رشید کو چیئر مین بنانے جبکہ عرفان ملک کو سینئر وائس چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔