لندن(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ، لندن ڈیکلریشن (دولت مشترکہ)کے 70سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کر رہا ہے ۔ بیان کے مطابق ڈاک ٹکٹوں کو ڈیزائن کرتے وقت 3پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے جن میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت،تاریخ و ورثہ اورمعیشت شامل ہیں اور یہ تینوں پہلو دولت مشترکہ کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہیں ،اس میں کامن ویلتھ کی 70ویںسالگرہ کا جاری کردہ "لوگو "بھی شامل ہے ۔